ٹیئر ون کے بڑے ریٹیلرز سے خریداری، صارفین کیلئے 25 کروڑ کی انعامی اسکیم کا اعلان

June 12, 2021

اسلام آباد(جنگ نیوز) بجٹ میں ٹیئر ون کے بڑے ریٹیلرز سے خریداری کرنیوالے صارفین کےلیے انعامی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے اور ماہانہ بنیاد پر 25کروڑ وپے کے انعامات قرعہ اندازی کے بعد ان صارفین کو دیئے جائیں گے جن کے پاس ایف بی آر سے منسلک ٹیئر ون ریٹیلرز کی طرف سے دی گئی الیکٹرانک رسید ہو گی۔