3 بھکاری بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں، ورثاء کی تلاش

June 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 3 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے، ترجمان کے مطابق دوران ریسکیو آپریشن حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 10 سالہ عدنان، 10 سالہ حمزہ، 5 سالہ عبدالرحمن شامل ہیں،بچوں کو جنرل بس اسٹینڈ، نادرن بائی پاس بوسن روڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا،بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔