سابق ناظم حیات آباد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

June 12, 2021

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد طیب نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار سابق ناظم حیات آباد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم کیجانب سے کیس کی پیروی محمد نادرشاہ ایڈوکیٹ نے کی۔ استغاثہ کےمطابق ملزم اول خان پر الزام تھا کہ انہوں نے تھانہ حیات آباد کی حدود میں محمد ایوب نامی شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جس کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے واردات کے بعد ملزم اول خان خلیل کو گرفتار کیا تھاجس پر اس نے مقامی عدالت میں ضمانت درخواست دائر کی اور عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔