منگھوپیر میں 20 ایکڑ سرکاری زمین واہ گزار کرالی گئی

June 13, 2021

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20 ایکڑ سرکاری زمین واہ گزار کرالی۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ پولیس طارق دھاریجو کے مطابق منگھوپیر میں اینٹی انکروچمنٹ زون 1 نے لینڈ گریبرز کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن دیھ جام چاکرو اور بند مراد میں سرکاری زمین پر قبضہ کے خلاف کیا گیا، آپریشن کے دوران سرکاری 20 ایکڑ زمین واہ گزار کرالی گئی۔

آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی گھر، دکانیں اور دیگر تجاوزات مسمار کردی گئیں۔

واہ گزار کرائی گئی سرکاری زمین کی مالیت کروڑوں روپے ہے ، جبکہ قبضے میں ملوث لینڈ گریبرز کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔