لاہور: کالعدم ٹی ایل پی کے مظاہروں میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا

June 13, 2021

فائل فوٹو

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہروں میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔

ترجمان لاہورپولیس کے مطابق کانسٹیبل شفقت علی 2 ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق کانسٹیبل شفقت کو 13 اپریل کو لاہور کے علاقے کرول گھاٹی پر ٹی ایل پی کے کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ترجمان پولیس کے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے زخمی کانسٹیبل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔