ہائی کمشنر معظم احمد خان سے ڈاکٹر احمد الدوبیان کی ملاقات

June 14, 2021

لندن (جنگ نیوز)ہائی کمشنر معظم احمد خان نے گزشتہ روزہائی کمیشن میں لندن سینٹرل مسجد ٹرسٹ اور اسلامک کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد الدوبیان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل نے برطانیہ میں مسلمانوں خصوصا نوجوانوں کی تعلیم اور رہنمائی کے لئے ادارے کے اہم کاموں کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے اسلامی ثقافت اور ورثے کے فروغ کے لئے مستقبل میں اشتراک پر بھی بات چیت کی ۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ میں اس کے ڈائسپورا مسجد کے ساتھ اپنے تاریخی تعلق کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ہمیشہ اس ادارے کے حامی رہے ہیں۔ ڈاکٹر احمد الدوبیان نے ہائی کمیشن کی مسجد کے ساتھ مسلسل حمایت اور قریبی رابطے کو سراہا۔ واضح رہے کہ ہائی کمشنر برائے پاکستان لندن سینٹرل مسجد ٹرسٹ اور اسلامک کلچرل سینٹر کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ایکسآفیسیو مستقل سیکرٹری/ممبر ہیں۔