بھارت میں کورونا پابندیوں میں نرمی، تاریخی تاج محل کھولنے کا اعلان

June 14, 2021

بھارت میں سیاحوں کی دلچسپی کے اہم تاریخی مرکز تاج محل کو رواں ہفتے کھولا جارہا ہے۔

پیر کو سامنے آنے والے بیان میں حکومت نے دو ماہ قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت آنے کے بعد بند کیے گئے تاج محل کو دوبارہ کھولنے کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپریل اور مئی کے مہینوں میں بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اموات کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا تھا جس کے بعد لاک ڈاؤن سمیت دیگر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔