لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہو ا، نواز شریف پارلیمانی حکمت عملی کو پی ڈی ایم سیاست سے الگ رکھنے پر رضا مند ہو گئے، نوازشریف نے ہدایت دی کہ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے یہ عوام دشمن بجٹ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بھائیوںکے درمیان قومی اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔