آرمی چیف کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس، پیشہ وارانہ امور پر مفصل گفتگو، آئی ایس پی آر

June 15, 2021


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس کے شرکا کو جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔

کانفرنس کے شرکا کو ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دو روزہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکا کی پیشہ وارانہ امور پر مفصل گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو دفاعی ساز و سامان کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیا، جبکہ شرکا کو لاجسٹک انفرااسٹرکچر کی مزید بہتری سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔