آئرلینڈ کا ویزوں پر عائد عارضی پابندی ختم کرنے کا اعلان

June 15, 2021

جمہوریہ آئرلینڈ کی حکومت نے ویزا پر لگائی گئی عارضی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث 28 جنوری سے آئرلینڈ میں ٹرانزٹ ویزا پر پابندی عائد تھی۔

اس حوالے سے آئرش حکومت نے کہا ہے کہ آئر لینڈ میں آنے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ کی پابندی کرنا ہوگی۔