کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ

June 16, 2021

کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں دو مشتبہ افراد نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاربورو ایریا میں واقع مسجد میں 24 سالہ مرد اور 22 سالہ خاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔

دونوں مشتبہ افراد نے مسجد انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

واضحرہے کہ رواں ماہ ایک دہشتگرد نے مسلمان فزیو تھراپسٹ سلمان، انکی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ٹرک سے کچل دیا تھا۔ اس واقعے میں مقتول خاندان کا کمسن بیٹا زخمی ہوا تھا۔