راولپنڈی ڈو یژن میں71و یکسی نیشن سنٹر فعال

June 16, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ڈو یژن میں اب تک71 و یکسینیشن سینٹر فعال کئے جا چکے ہیں۔ راولپنڈی ضلع میں اب تک 541342 افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے 511762 عام شہر یوں جبکہ29580 فرنٹ لائن ہیلتھ و رکرز شامل ہیں۔ ڈو یژن بھر میں اتنے لوگوں کو کورونا و یکیسن لگائی جا چکی ہے ۔ضلع اٹک میں123609، ضلع جہلم میں 105872 اور ضلع چکوال کے27,000افراد شامل ہیں۔کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے کہا کہ پو رے ڈو یژن میں کورونا و یکسینیشن سینٹرز کی تعداد میں اضا فہ کیا جا رہا ہے تا کہ جلد تما م عوام کو یہ ویکسین لگوا ئی جا سکے ۔اس سلسلے میں چاروں اضلا ع کے ڈ پٹی کمشنرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ و یکسینیشن کیلئے انہیں دیے گئے ٹا ر گٹس کو ہر صورت پورا کیا جاسکے۔سوشل میڈ یا کے ذ ر یعے پھیلنے والے منفی پر و پیگنڈا کے خا تمے کے لئے بھی مو ثر اقدامات کیے جائیں۔ کمشنر نے کہا کہ کورونا و یکسین دنیا کے تمام ممالک میں استعمال کی جا رہی ہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنا ئز یشن سے سر ٹیفا ئیڈ بھی ہے، اسکے علاوہ محکمہ صحت سمیت تمام سرکاری افسران و اہلکار بھی اس ویکسین کو لگوا رہے ہیں ۔