لین دین کے تنازع پر شہری کو قتل کرنیوالا ملزم 48گھنٹے میں گرفتار

June 16, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ بنی پولیس نے لین دین کے تنازع پر شہری کو قتل کرنے والےملزم کو48گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او بنی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لین دین کے تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم شہریار عرف مکڑی کو 48گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، ملزم شہریار عرف مکڑی نے چاقو کے وار کر کے بلال عرف پہلوان کو قتل کیا،ملزم وقوعہ کے بعد فرار ہوگیاتھا، جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا،ایس پی راول نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او بنی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتا ر ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے۔