• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور عمان کے درمیان ہرمز کی سلامتی اور سیکیورٹی پر اہم مذاکرات

---فوٹو بشکریہ ایکس
---فوٹو بشکریہ ایکس 

ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمد و رفت اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کیے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان یہ ملاقات نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہوئی۔

عمانی وزارتِ خارجہ کے مطابق مذاکرات میں علاقائی صورتِ حال، کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں، باہمی اعتماد کی بحالی اور حل طلب معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمد و رفت یقینی بنانے پر بھی بات کی تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید