کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

June 16, 2021

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو جس ٹورنامنٹ میں آتے ہیں چھا جاتے ہیں ،یورو کپ میں بھی انہوں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یورو کپ 2020 میں ہنگری کے خلاف دو گولز اسکور کرکے وہ یورو کپ میں 11 گول کرکے سب سے نکل گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ فرانس کے پلاٹینی کے پاس تھا جنہوں نے یورو کپ میں نو گولز کئے تھے۔