حنا الطاف شوٹنگ سے جلدی گھر واپس کیوں آتی ہیں؟

June 16, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف نے کہا ہے کہ ان کی شوٹ سے جلدی واپس گھر آنے کی وجہ شوہر کے لیے کھانا بنانا ہے۔

حنا الطاف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کچن میں کھانا بناتے نظر آرہی ہیں۔


اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شوٹ سے جلدی واپس آنے کا مطلب ہے شوہر کے لیے کچھ پکا لیا جائے۔‘

انہوں نے اپنے شوہر اداکار آغا علی کیلئے کھانا بناتے ہوئے تصویر لینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ آپ مجھے کچن میں دیکھ کر بہت پُرجوش ہوجاتے ہیں۔‘

دوسری جانب حنا الطاف کی اس پوسٹ پر آغا علی نے بھی کھانا بنانے پر حنا کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جمعتہ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں حنا الطاف نے معروف اداکار آغا علی سے نکاح کیا تھا۔

اداکار و گلوکار آغا علی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔

آغا علی اور حنا الطاف کا شمار مداحوں کی پسندیدہ ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔