• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف کی مقبولیت میں اضافے پر آغا علی کو اُن پر فخر محسوس ہونے لگا۔

خوبرو اداکارہ حنا الطاف کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 6 ملین یعنی 60 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز کے بعد حنا الطاف بھی پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

حنا الطاف کی اس کامیابی پر جہاں اُن کے لاکھوں مداح خوش ہیں تو وہیں اداکارہ کے شوہر آغا علی تو حد سے زیادہ خوش نظر آرہے ہیں۔

اس ضمن میں آغا علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں حنا الطاف کے انسٹا اکاؤنٹ کی پروفائل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کو انسٹاگرام پر 6 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

آغا علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں حنا الطاف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’پیاری بیوی! مجھے تُم پر بہت فخر ہے۔‘

اداکار نے اہلیہ کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ تمہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اپنی رحمتوں سے نوازے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال جمعتہ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں حنا الطاف نے معروف اداکار آغا علی سے نکاح کیا تھا۔

اداکار و گلوکار آغا علی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔

آغا علی اور حنا الطاف کا شمار مداحوں کی پسندیدہ ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ 

تازہ ترین