غذر: 14 سالہ لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل

June 16, 2021

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاؤں کوچدہ میں 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گاؤں کوچدہ میں 8 جون کو 14 سالہ لڑکی مبینہ خودکشی کا کیس رپورٹ ہوا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آئی ہے ،جس میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد 14 سالہ لڑکی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر 3 افرد کے سیمپلز لے کر ڈی این اے کےلیے بھیج دیے ہیں۔