• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ سے قومی گرینڈ جرگہ کے وفد کی ملاقات

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے قومی گرینڈ جرگہ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

جرگے نے چیئرمین سینیٹ کے روبرو دیر میں ہائی کورٹ بینچ کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق قانون ساز کی درخواست کی۔

اس پر صاد ق سنجرانی نے دیر اور ملحقہ علاقوں میں میں انٹرنیٹ سہولت بہتر کرنے کے لیے رپورٹ طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے دوران گفتگو کہا کہ جرگے نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے، ان کے لیے متعلقہ محکموں اور فورمز سے رابطہ کیا جائے گا۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گا، ہمیں ان منصوبوں کی اہمیت کو سمجھنا اور ترقی تیز کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایوان بالا نے حقیقی معنوں میں ہاؤس آف فیڈریشن کا کردار ادا کیا، جس نے پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقہ جات کیلئے آواز اٹھائی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کا فروغ انتہائی لازمی ہے۔

تازہ ترین