ایران کے صدارتی انتخابات کل،3 امیدوار دستبردار

June 17, 2021

ایران کے صدارتی انتخابات کل ہوں گے۔ آخری لمحات پر تین امیدوار الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اعتدال پسند عبدالناصر ہمتی کا تین قدامت پسندوں سے مقابلہ ہے۔ قدامت پسند ابراہیم رئیسی صف اول کے امیدوار ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت ﷲ خامنہ ای نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ہر صورت ووٹ کا حق استعمال کریں۔

ایران میں 13 ویں صدارتی انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 59 ملین سے زائد ہے۔ جبکہ 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔