یوروکپ فٹبال : اٹلی نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دےدی

June 17, 2021

یوروکپ فٹبال میں اٹلی نے سوئٹزرلینڈ کو 0-3 سے شکست دےدی۔

یورو کپ فٹبال میں اٹلی نے سوئٹزرلینڈ کو تین گول سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔

دوسری جانب گروپ اے کے ایک اور میچ میں ویلز نے ترکی کو دو گول سے ہرا دیا جبکہ گروپ بی کے ایک میچ میں روس نے فن لینڈ کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی ۔