سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے، پاکستان عوامی تحریک

June 18, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹرر) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14افراد کی شہادت کے سات سال مکمل ہونے اور اب تک انصاف نہ ملنے کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا۔کراچی میں پی اے ٹی کا احتجاج شاہین کمپلیکس سے سندھ اسمبلی تک ہوا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین،کراچی کے صدر مشتاق صدیقی، جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث کرداروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور بارہ تھانوں کے پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف اور قاتل اور پولیس افسران کو دی جانے والی ترقیاں واپس لی جائیں۔ریاست مدینہ کی دعویدار تحریک انصاف کی حکومت میں بھی انصاف کا نہ ملنا قابل افسوس ہے۔موجودہ اور سابق حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں دونوں نے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو تحفظ اور ترقیاں دیں۔