مافیاز پر کسی قسم کا رحم نہیں ہونا چاہئے، ثروت قادری

June 18, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن کا دروازہ بند کرنا ہے تو کرپٹ قوتوں کو پابند سلاسل کرنا ہوگا،کراچی کی تعمیر وترقی کیلئے سپریم کورٹ کے ایکشن کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہر ادارے سے کرپشن کو ختم کرنے کیلئے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر حکمت عملی اور فوری سزاؤں کیلئے اقدامات کرنا چاہیے،معاشی انجن کو تیز چلانے کیلئے رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا،کرپٹ مافیاز پر کسی بھی قسم کا رحم نہیں ہونا چاہیے انہی کی بدولت غربت بڑھی ہے،موجودہ حکومت کرپشن کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو بلاتفریق قومی دولت لوٹنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائے، اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار جمہوریت ہی معاشی استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے،وفاقی وصوبائی حکومت کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ کراچی کی ترقی وخوشحالی اور امن ملک کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے۔