پولیس لائنز میں تفتیشی افسران کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

June 18, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) سی پی اومنیر مسعودمارتھ کی سربراہی میں پولیس لائنز میں پولیس ٹریننگ کالج میں کورس کرنے والے تفتیشی افسران کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیاگیا،سیشن میں کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج گوہر مشتاق بھٹہ،ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن رسید ذیشان حیدر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عامر خان نیازی بھی موجود تھے،تربیتی سیشن میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تفتیشی کورس کے لئے آنے والے67سب انسپکٹر اور کالج سٹاف شریک ہوئے۔