نیپال میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

June 18, 2021

نیپال میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔

نیپال کے سندھو پال چوک ضلع میں موسلا دھار بارشوں سے دریا بھر گئے جبکہ پانی کی سطح بلند ہونے سے کناروں پر بنے کئی مکان بہہ گئے۔

گھروں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد لی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔