ملتان میں 4 میڈیکل اسٹورز سیل

June 18, 2021

ملتان میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے جعلی اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار میڈیکل اسٹورز کو سیل کردیا۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق 10 سے زائد میڈیکل اسٹورز کی چیکنگ کی گئی ان میں سے 4 میڈیکل اسٹورز پر ممنوعہ اور جعلی ادویات موجود ہونے پر سیل کیے گئے۔

سیل کیے گئے میڈیکل اسٹورز کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔