سعودی عرب: شوہر کے شک اور نگرانی سے تنگ خاتون عدالت پہنچ گئی

June 18, 2021

شوہر کی جانب سے شک اور نگرانی سے تنگ سعودی خاتون نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسے خلع دی جائے اور اس کے شکی مزاج شوہر کو جاسوسی کرنے پر سزا دی جائے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنی اہلیہ کو نیا موبائل فون لا کردیا۔ جس میں نگرانی کی ایک ایپ موجود تھی تاہم خاتون اس امر سے بے خبر تھی۔

خاتون کو جب شوہر کی نیت کا پتا چلا تو اُس نے خلع کے لیے درخواست دے دی۔