• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسپیکر مالدیپ پارلیمنٹ کی ملاقات

تصویر: آئی ایس پی آر۔
تصویر: آئی ایس پی آر۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے جی ایچ ملاقات میں کی۔

سلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی گئی۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد کیلئے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔  

اس موقع پر مالدیپ کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور دو طرفہ روابط بڑھانے، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مالدیپ کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید