نیٹ بال چیمپئن شپ اسلام آباد میں ہوگی

June 20, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) 20 ویںقومیمینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔ پاکستان واپڈا کی ٹیمیں اپنے دونوں ٹائٹل کا دفاع کرینگی ۔ صدر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن مدثر آرا ئیں کے مطابق ملک بھر سے 13 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ سیمی فائنلز 29 جبکہ فائنل 30 جون کو ہوں گے۔