متوسط آمدنی والے ممالک کے قرضے معطل کئے جائیں، اقوام متحدہ‘پاکستان کی حمایت

June 20, 2021

نیویارک(این این آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی اس تجویز کی بھرپور حمایت کی ہے کہ کورونا کے معاشرتی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے متوسط آمدنی والے ممالک کے قرض معطل کردیے جائیں پاکستان نے اس تجویز کی بھر پور حمایت کر دی،۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے متوسط آمدنی والے ممالک کے قرضوں کو 2022 میں معطل کرنے کے بارے میں اپنی تجویز کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی سطح پر غریبوں میں سے 70 فیصدمتوسط آمدنی والے ممالک میں ہیں، متعدد کوروناسے پہلے ہی قرضوں سے نمٹ رہے ہیں، عالمی سطح پر غریب عوام میں سے 70 فیصدمتوسط آمدنی والے ممالک میں رہائش پذیر ہیں ان میں سے بہت سے لوگ وبائی بیماری سے پہلے ہی سے پہاڑ جتنے قرضوں سے نمٹ رہے ہیں اگرچہ قرضوں کے بحران کے بارے میں عالمی سطح پر ردعمل کم آمدنی والے ممالک کی حمایت کرنے کی درست کوشش کر رہا ہے تاہم متوسط آمدنی والے ممالک کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہیے ۔