گوجرانوالہ: بچی سے زیادتی و قتل، گرفتار ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

June 20, 2021


گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں بچی سے زیادتی اور قتل کا گرفتار ملزم مارا گیا۔

گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں پیش آیا، جس کے دوران 2 روز قبل 11 سال کی بچی سے زیادتی کر کے اسے قتل کرنے میں ملوث ملزم مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ جائے وقوع پر پہنچنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔