گوجرانوالہ میں 11 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، واقعے کے خلاف مقامی افراد نے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے باہر احتجاج کیا۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق رات کو مذکورہ 11سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی، بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم بچی کا محلے دار ہے، مقتولہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں زیادتی کے بعد طالبہ کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ اسے عبرت ناک سزا مل سکے۔