شیر خان گینگ کاسر غنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتارموٹر سائیکل،10موبائل ، نقدی و اسلحہ برآمد

June 21, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ واہ کینٹ پولیس نے راہزنی، ڈکیتی اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شیر خان گینگ کےسر غنہ کودو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی زیر نگرانی تھانہ واہ کینٹ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے شیر خان گینگ کے سرغنہ شیر زمان اور اس کے2 ساتھیوں قسمت خان اورلیونہ خان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں چوری شدہ وچھینے گئے 5 موٹر سائیکل،10موبائل فون،ایک لاکھ روپے ا ور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معایمونیشن برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزموں سے مالمسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد دوران تفتیش کی گئی، ملزمان نے تفتیش کے دوران تھانہ واہ کینٹ کے علاوہ تھانہ صدر واہ میں بھی مختلف وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ راہ زنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔