فیروزخان کی غمگین شاعری پر مداحوں کی واہ واہ

June 21, 2021

پاکستان کے معروف فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار فیروز خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک غمگین شعر لکھا گیا ہے جسے پڑھنے کے بعد مداح داد دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل میں اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کو آنسوؤں سے رلانے والے اداکار فیروز خان آج کل نئے پروجیکٹس میں کافی مصروف ہیں۔

فیروزخان مصروف ہونے کے باوجود بھی اپنے مداحوں سے رابطہ رکھنا نہیں بھولتے اور ہر دن نئی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو ٹریٹ دیتے نظر آتے ہیں۔

فیروزخان کی جانب سے اپنی نئی پوسٹ میں ایک غمگین، دل کو چھو لینے والا شعر لکھا گیا ہے۔

فیروز خان نے لکھا ہے کہ ’درد اتنا ہے کے ہر رگ میں ہے محشر برپا، اور سکوں ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے۔‘


فیروز خان کےاس شعر کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصویر بھی کافی اداس اور اُن کی آنکھیں بھی غمگین نظر آ رہی ہیں۔

فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے اُن کی اس پوسٹ پر داد دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اُن کے چند مداح اُن کے شعر کے بدلے میں شعر و شاعری سے بھی جواب دے رہے ہیں۔