پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ شادی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے، شادی ایک سے زائد بار کرنی چا ہیے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کو یکے بعد دیگرے بلاک بسٹر ڈرامے دینے والے فیروز خان نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران شادی جیسے خوبصورت رشتے سے متعلق بات کی ہے۔
فیروز خان ن ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی اور بہت سے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے جن میں سے شادی سے متعلق دیا گیا اُن کا ایک جواب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خانی‘ اور سیریز ’خدا اور محبت‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فیروز خان کا کہنا ہے کہ ’اُنہیں ابھی اس سے بھی چھوٹی عمر میں شادی کرنی چاہیے تھی، وہ سمجھتے ہیں کہ ابھی اُنہوں نے تاخیر سے شادی کی ہے۔‘
فیروز خان نےکہا ہے کہ ’شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے، شادی آپ کو بہت کچھ سکھاتی ہے، جیسے ہمارے پیارے نبی کریم محمد ﷺ نے ایک سے زائد شادیاں کیں اسی طرح شادیاں زیادہ کرنی چاہئیں۔‘
واضح رہے کہ مارچ 2018ء میں فیروز خان علیزے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، فیروز خان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام انہوں نے سلطان فیروز خان رکھا تھا۔