• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ایک اہم پیغام دیا گیا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت  کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار فیروز خان آج کل کئی فوٹو شوٹس میں مصروف ہیں جس کا اندازہ اُن کی انسٹا پوسٹس کے ذریعے لگایا جا سکتا ہے۔

فیروز خان آئے دن اپنی خوبصورت نئی تصویریں اور فوٹو سیشنز اپلوڈ کرتے  رہتے ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔


فیروز خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو زندگی سے متعلق ایک اہم پیغام دیا ہے۔

فیروز خان کی جانب سے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اگرآپ سے کوئی بھی نفرت نہیں کرتا تو آپ زندگی میں ضرور کچھ غلط کر رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل فیروز خان کا ایک انٹرویو خوب وائرل ہوا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں ابھی اس سے بھی چھوٹی عمر میں شادی کرنی چاہیے تھی، وہ سمجھتے ہیں کہ ابھی اُنہوں نے تاخیر سے شادی کی ہے۔‘

فیروز خان نےکہا تھا کہ ’شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے، شادی آپ کو بہت کچھ سکھاتی ہے، جیسے ہمارے پیارے نبی کریم محمد ﷺ نے ایک سے زائد شادیاں کیں اسی طرح شادیاں زیادہ کرنی چاہئیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید