چائے نہ پلانے پر سسر اور دیور نے خاتون کو قتل کردیا

June 21, 2021

چائے نہ پلانے پر خاتون کو سسر اور دیور نے قتل کردیا، ہنزہ میں 22 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ 15 دن بعد حل ہوگیا۔

پولیس تفتیش میں خاتون کے سسر اور دیور نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

اعترافی بیان میں کہا کہ خاتون نے چائے بنانے سے انکار کیا تو دیور نے پتھر دے مارا جس سے موت واقع ہوگئی۔

دیور اور سسر مقتولہ کی لاش دریا کنارے چھوڑ آئے، لاش 6 جون کو دریائے شمشال کے کنارے سے ملی تھی۔