ن لیگ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کی مخالفت کر رہی ہے، فردوس عاشق

June 22, 2021

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ن لیگ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کر رہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی ووٹ کی عزت تار تار کر رہے ہیں، عام الیکشن میں بدترین شکست ن لیگ کا مقدر بنی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انتخابی شکست کی ہزیمت چھپانے کے لیے ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلہ نعرہ لگایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کی عزت کے لیے عملی طور پر ن لیگ نے کچھ نہیں کیا۔