پشاور ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد کا قتل جائیداد کا تنازع نکلا، 4 مشتبہ افراد گرفتار

June 23, 2021

پشاور( نمائندہ جنگ)تھانہ چمکنی کی حدو د میں ایم این اے ناصر خان موسی زئی کی رہائش گاہ کے قریب تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7افراد کا قتل جائیداد کا تنازعہ نکلا مقتولین مالک جائیدادکے مزارع ہیں ٗملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی آپریشنز پشاور یاسر آفریدی کی نگرانی میں 2 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ پولیس نے چھاپے مارکر4مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ آئی جی پی سمیت پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ابراہیم ولد اسفندیار سکنہ تنگی خٹ کلے حال پھند و روڈ نزد موسی زئی ہائوس نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ سپین جماعت کے قریب زیر تعمیرمکان میں کام کرنے کے لئے گیا اس دوران نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔