کچھ بدلنے کیلئے خود کو بدلناہوگا، مولانا عمران عطاری

June 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران عطاری نے کہا ہے کہ اگر کچھ بدلنا چاہتے ہیں تو خود کو بدلنا ہوگا، اپنی خواہشات کو بدلنا ہوگا، ہمیں اپنے دن رات کے اوقات کو اپنی مصروفیت کے مطابق ترتیب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص وقت پر کام کرتا ہے وہ مطمئن رہتا ہے۔