ترکی میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا

June 23, 2021

ترکی میں کوروناپابندیوں میں نرمی کے بعد سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا۔

پابندیوں میں نرمی کے بعد ترکی میں شعبہ سیاحت پھر سے عروج کی جانب گامزن ہے۔

روس ‏سے سیاحوں کی خصوصی پرواز ترکی پہنچنے پر سیاحتی سرگرمیوں میں گہما گہمی آگئی ہے۔

روس نے گذشتہ ہفتے ترکی پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی تھیں جس کے بعد روسی سیاح ترکی ‏پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔