امریکی کامیڈین کی ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید

June 23, 2021

امریکی کامیڈین اور میڈیا کی معروف شخصیت جمی کمیل نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیڈی شوز کے خلاف تحقیقات کروانے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا مذاق اُڑانے پر امریکی کامیڈین جمی کمیل کے شو اور دیگر امریکی کامیڈی شوز کے خلاف تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمی کمیل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حرکت کا مذاق اُڑاتے ہوئے انہیں President Snowflake ( ایسا صدر جو آسانی سے اور جلدی غصے میں آجاتا ہے) قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’کیا آپ اس کا تصور کر سکتے ہیں؟ صدر اسنوفلیک نے حکام بھیجنے کو کہا ہے تاکہ ہمیں ان کا مذاق اُڑانے سے روکا جاسکے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹرمپ مذاق برداشت نہیں کرسکتے لیکن وہ دوسروں کا مذاق بنا سکتے ہیں۔‘