وزیرِ اعظم کا ISI ہیڈ کوارٹر کا دورہ

June 23, 2021

وزیرِاعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیرِاعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کا استقبال کیا۔

اس موقع پر و زیرِاعظم عمران خان نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی شرکت کی۔

سروسز انٹیلی جنس ایجنسیز اور ایف آئی اے کے سربراہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اعلامیئے کے مطابق اجلاس میں انٹیلی جنس تعاون کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے کردار کو سراہا۔