روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

June 23, 2021

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی برقرار رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 34 پیسے بڑھی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 158 روپے 53 پیسے ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج 50 پیسے بڑھ کر 159 روپے 30 پیسے ہے۔