رانا ثناء اللّٰہ کی حکومتی معاشی پالیسی پر تنقید

June 23, 2021

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللّٰہ نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دعوے ہیں کہ معیشت ٹھیک ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہیں مہنگائی سے لوگ مررہے ہیں اور کوئی بھی چیز سستی ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف حکومت کا دعویٰ ہے ملک میں بمپر کراپ ہوئی ہے اور دوسری طرف ہر چیز درآمد کی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ایک طرف حکومت ملکی معیشت کے مثبت اشاریے دکھارہی ہے اور دوسری طرف اثاثے گروی رکھ کر قرض لے رہی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف نےا گر قرض لیا تو یہ پروجیکٹ اور اثاثے بنائے، جنہیں گروی رکھ کر حکومت قرض لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ 3 ماہ پہلے تک کہا کرتے تھے کہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔