• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نیروباڈی کے 4 نئے طیارے 6 سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گی۔

ذرائع کے مطابق رواں سال جولائی کے وسط میں پہلا جدید طیارہ ایئربس 320 پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل ہوجائے گا۔

دوسرا طیارہ اگست میں اور مزید 2 طیارے اکتوبر اور دسمبر میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے بزنس پلان کے تحت 8 سے زائد جدید طیارے فلیٹ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بیڑے میں شامل 2 پرانے ساختہ بوئنگ 777 طیاروں کو نئے طیاروں کےساتھ تبدیل کیا جائے گا۔

تازہ ترین