• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اپنے مفرور والد صاحب کی مذمت کریں، زرتاج گل


وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کو مذمت ہی کرنی ہے تو اپنے مفرور والد صاحب کی کریں۔

مریم نواز کے بیان پر زرتاج گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اس بجٹ نے اپوزیشن کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز بھول گئیں کہ موٹر وے اور ہوائی اڈے گروی رکھنے کا آغاز ان کے ابو نواز شریف نے کیا تھا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ مریم نواز نے مذمت ہی کرنی ہے تو مفرور والد صاحب کی کریں۔

اُن کا کہنا تھاکہ عوام بے نامی داروں کی اصلیت کو خوب پہچانتے ہیں، مریم بی بی پست سوچ وہ ہے جو کرپشن کا ڈھٹائی کے ساتھ دفاع کر رہی ہے۔

زرتاج گل نے یہ بھی کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا مہذب اور روشن معاشرے کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا بیانیہ گرفتاریوں اور ضمانت کی درخواستوں کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین