پاکستان نے ’پاک ویک‘ کی دوسری کھیپ تیار کرلی

June 23, 2021

پاکستان نے ’پاک ویک‘ ویکیسن کی دوسری کھیپ تیار کرلی۔

این آئی ایچ حکام کے مطابق ’پاک ویک‘ ویکسین کی 9 لاکھ خوراکیں تیار کی گئی ہیں۔ ان میں سے 2 لاکھ سے زائد ڈوزز ڈریپ کو منظوری کے لیے بھجوادی گئیں۔

ڈریپ سے منظوری کے بعد ویکسین شہریوں کو لگائی جائے گی۔

حکام کے مطابق آئندہ ماہ سے ’پاک ویک‘ ویکسین کی یومیہ ایک لاکھ خوراکیں تیار کی جائیں گی، جبکہ ماہانہ 30 لاکھ ویکسین کی ڈوز تیار کرنے کا ہدف ہے۔

پاک ویک ویکیسن کین سائنو کے خام مال سے تیار کی گئی ہے۔