مراد علی شاہ صاحب غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، معاون خصوصی شہباز گِل

June 23, 2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیراعلیٰ سندھ پر ویکسین سے متعلق غلط بیانی کا الزام عائد کیا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ کئی ماہ پہلے فیصل سلطان نے ان کی موجودگی میں مراد علی شاہ کو بتایا تھا کہ صوبے کے ویکسین منگوانے کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ویکسین منگوانے کیلئے سندھ حکومت کو وفاق سے کوئی این او سی نہیں چاہیے۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کبھی نہیں کہا کہ وفاق انہیں ویکسین خرید کر دے، یہ غلط بیانی ہے۔