• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار سے مراد علی شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جوہر ٹاؤن دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نےوزیراعلیٰ پنجاب کو ٹیلی  فون کرکے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئےدعا کی۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، دھماکے کے ذمے دار جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال اور بہترین علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید